شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پاکستان نے بدھ (9 نومبر) کو آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں پر 152 رنز پر روک دیا۔ اس کے بعد پاکستان کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو مضبوط شروعات دلائی، جس کی بدولت ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ پاکستان نے 19.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔ (PIC: AP)
شاہین آفریدی : کیوی کپتان کین ولیمسن کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوگیا، جب آفریدی نے انہیں پہلے ہی اوور میں بڑا جھٹکا دے دیا۔ فن ایلن نے پہلی گیند پر آفریدی کو چوکا لگایا، لیکن اگلی ہی گیند پر بلے باز چکمہ کھا گیا اور آن فیلڈ امپائر نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیدیا۔ تاہم نیوزی لینڈ کا ریویو لینے پر معلوم ہوا کہ بیٹ گیند سے لگی تھی اور فیصلہ بلے باز کے حق میں آگیا ۔ مگر اس کی اگلی گیند پر پھر آفریدی نے فن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پاکستان کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ (PIC: AP)
اس کے بعد شاہین آفریدی نے کپتان کین ولیمسن کو اس وقت آؤٹ کیا جب وہ اپنی نصف سنچری سے صرف 4 رنز دور تھے۔ آفریدی نے 17ویں اوور میں ولیمسن کو بولڈ کردیا۔ کین ولیمسن نے 42 گیندوں میں 46 رنز بنا کر اسکور کو 150 سے آگے پہنچایا ۔ شاہین آفریدی نے 6.00 کی اکنامی سے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ (PIC: AP)
شاداب خان : اس میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ڈیون کانوے کا رن آؤٹ رہا۔ پاکستانی کھلاڑی نے شاندار فیلڈنگ کا منظر پیش کرتے ہوئے چھٹے اوور میں ڈیون کو آؤٹ کر دیا۔ ڈیون کانوے کریز پر جمے ہوئے نظر آرہے تھے ۔ انہوں نے تیزی سے رن چرانے کی کوشش کی لیکن رن آؤٹ ہو گئے۔ حالانکہ شاداب خان باؤلنگ میں زیادہ کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکے، لیکن ایک رن آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو بڑا سکور بنانے سے روک دیا۔ انہوں نے 4 اوورز میں 8.25 کی اکنامی سے 32 رنز دئے اور ایک بھی وکٹ نہیں لی۔ (PIC: AP)
محمد نواز : محمد نواز نے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار گیند بازی کی۔ 2 اوورز میں 12 رنز کے عوض 6.00 کی اکنامی کے ساتھ 1 وکٹ لی ۔ محمد نواز نے گلین فلپس کو ریٹرن کیچ لے کر پویلین بھیجا۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 8 اوورز میں تین وکٹوں پر 49 رنز تھا۔ فلپ 8 گیندوں پر صرف 6 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ (PIC: AP)