سرفراز خان کا بلا لگاتار دوسرے رنجی سیزن میں رن رگل رہا ہے ۔ وہ موجودہ سیزن میں 937 رن بناچکے ہیں ۔ اس میں چار سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ فائنل کی پہلی اننگز میں انہوں نے مدھیہ پردیش کے خلاف 134 رن بنائے ۔ اس وجہ سے ممبئی کی ٹیم 374 رن بنانے میں کامیاب رہی ۔ (Sarfaraz Khan Instagram)
24 سال کے سرفراز نے 2019 ۔ 20 رنجی سیزن میں 928 رن بنائے تھے ۔ وہ دو رنجی میں 900 سے زیادہ رن بنانے والے ممبئی کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں ۔ شریس ایئر ، وسیم جعفر ، اجنکیا رہانے ، روسی مودی اور ابھیشیک نائر نے ایک ایک مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔ سچن تیندولکر اور ونود کامبلی جیسے لیجنڈ ایک سیزن میں 900 رن کا ہندسہ نہیں چھو سکے ہیں ۔ (Sarfaraz Khan Instagram)
سرفراز خان اپنے کیریئر کا 25 واں فرسٹ کلاس میچ کھیل رہے ہیں ۔ وہ 82 کی اوسط سے تقریبا 2500 رن بناچکے ہیں ۔ آٹھ سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں بنائی ہیں ۔ وہ اوسط کے معاملہ میں سابق لیجنڈ کرکٹر ڈان بریڈمین کے برابر پہنچ گئے ہیں ۔ دونوں کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں اوسط 80 سے زیادہ کا ہے ۔ (Sarfaraz Khan Instagram)