آئی پی ایل میں ٹوٹے گاعمران ملک کا ریکارڈ! 5خطرناک گیندبازوں م یں ہوگی جنگ، ایک گیندباز کی رفتار کردے گی حیران

Speen King Of IPL: عمران ملک کسی پہچان کے محتاج نہیں۔ آئی پی ایل میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے ہی اس طوفانی گیند باز نے دنیا کے معروف بلے بازوں کے دلوں میں ڈر پیدا کر رکھا ہے۔ اس 23 سالہ نوجوان تیز گیند باز کی نظریں اب آئی پی ایل میں دھوم مچانے پر لگی ہوئی ہیں۔ آئی پی ایل کا 16 واں سیزن 31 مارچ سے شروع ہوگا۔ اس بار لیگ میں کئی کھلاڑی داخل ہوں گے جو عمران کی اسپیڈ کے قریب بولنگ کریں گے۔ ان میں ایک نام ایسا بھی ہے جو سب کو حیران کر سکتا ہے۔ آر سی بی ٹیم نے اپنی ٹیم میں ایسے تیز گیند باز کو شامل کیا ہے جو 150 پلس پر لگاتار گیند بازی کر رہا ہے۔

تازہ خبر