روہت شرما نے بطور بلے باز اور کپتان کے طور پر کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں 3 ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز ہیں۔ اس وقت آئی پی ایل 2023 کے میچز چل رہے ہیں۔ روہت نے بطور کپتان ممبئی انڈینس کو 5 ٹائٹل دلائے ہیں۔ ایلیمینیٹر میچ میں آج ٹیم کا مقابلہ لکھنؤ سپر جائنٹس سے ہوگا۔ ٹیم نے گزشتہ میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنائی تھی۔ آئی پی ایل 2022 میں ممبئی کی کارکردگی انتہائی خراب رہی تھی اور ٹیم 10ویں نمبر پر رہی تھی۔ (اے پی)
ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے بتایا کہ اس کے بعد میں نے بہت کچھ بدلا۔ اپنا انداز بدل لیا۔ کھیلوں سے لیکر روٹین تک میں تبدیلی لے آیا تھا، میں اکیلا رہنے لگا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں ورلڈ کپ کا سیمی فائنل اور فائنل نہیں دیکھنا چاہتا تھا کیونکہ میں وہاں نہیں تھا۔ جب بھی میں ٹی وی آن کرتا تو سوچتا کہ میں یہاں کیوں نہیں ہوں۔ اس کے لیے میں اپنے سوا کسی کو قصور وار نہیں ٹھہرا سکتا۔ یہ آپ کا کیریئر ہے اور یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔ (آئی پی ایل ٹویٹر)
روہت شرما اس سے قبل 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد میں نے خود سے کہا کہ اس کے بعد جو بھی ہوگا، میں اسے قبول کروں گا، لیکن مجھے خود کو بدلنا ہوگا۔ اس کے بعد میں نے اپنے کھیل میں اپنی تکنیک تبدیل کی۔ یوگا کرنا شروع کیا۔ 2011 سے 2014-15 کے عرصے میں بہت کچھ کرنا پڑا۔ میری زندگی چاقو کی نوک پر تھی۔ (آئی پی ایل)
روہت شرما نے بتایا کہ اس کے بعد میں نے اپنے کھیل کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا کہ میں اسے کیسے اوپر لے جا سکتا ہوں۔ اس کی وجہ سے میں کامیاب ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ 2013 میں پہلی بار ممبئی نے روہت شرما کو اپنا کپتان بنایا تھا اور اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ٹیم کو 5 ٹائٹل جتوائے۔ موجودہ سیزن کی بات کریں تو جسپریت بمراہ سے لے کر جوفرا آرچر تک زخمی تھے۔ اس کے بعد بھی ممبئی کی ٹیم ٹاپ-4 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔ (آئی پی ایل)