ٹیم انڈیا کا یہ بلے باز اکیلے پورے پاکستان پر ہے بھاری ، ورلڈ کپ سے پہلے جانئے یہ حیرت انگیز ریکارڈ !۔
تو پورے پاکستان سے زیادہ 150 رنوں کی اننگز اکیلے ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما نے کھیلی ہے ۔

پاکستان کے سلامی بلے باز امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف 151 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی ۔ اپنی اس اننگز کے بعد امام الحق ون ڈے میں سب سے تیزی سے چھ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔ امام الحق نے صرف 27 اننگز میں 6 ون ڈے سنچریاں بنائی ہیں ۔ امام الحق کی یہ اننگز انگلینڈ کے خلاف کسی بھی پاکستانی کی بیسٹ اننگز ہے ۔ اس کے ساتھ ہی وہ انگلینڈ میں 150 رنوں کی اننگز کھیلنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں ۔

امام الحق پاکستان کے پانچویں بلے باز ہیں ، جنہوں نے ون ڈے میں 150 سے زیادہ رنوں کی اننگز کھیلی ہے ۔

ویسے آپ کو ایک دلچسپ اعداد و شمار بتادیں تو پورے پاکستان سے زیادہ 150 رنوں کی اننگز اکیلے ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما نے کھیلی ہے ۔

روہت شرما ون ڈے میں سات مرتبہ 150 سے زیادہ رنوں کی اننگز کھیل چکے ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے صرف پانچ مرتبہ یہ اعداد و شمار پار ہوا ہے ۔

ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 150 رنوں کی اننگز کھیلنے کا کارنامہ ہندوستانی بلے بازوں نے ہی انجام دیا ہے ۔ ہندوستان کی جانب سے 28 مرتبہ 150 سے زیادہ رنوں کی اننگز کھیلی گئی ہیں ۔