پاکستانی کرکٹرز کی بات کریں تو حسن علی سے لے کر محسن خان تک، کئی نے اپنی شادی ہندوستان میں کی ۔ اپنے وقت کے لیجنڈ بلے باز محسن نے 1983 میں بالی ووڈ اداکارہ رینا رائے سے شادی کی۔ حالانکہ یہ رشتہ زیادہ دیر تک نہیں چل سکا اور دونوں الگ ہوگئے ۔ دونوں 1990 میں جدا ہو گئے۔ رینا کی ایک بیٹی بھی ہے ۔ (AFP)
یعنی شعیب ملک اور محسن خان کی شادی ہندوستان میں ضرور ہوئی، لیکن آخر کار انہیں طلاق لینی پڑی۔ پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی کی شادی ہریانہ کی سامعہ آرزو سے ہوئی ہے۔ سامعہ ایئر ہوسٹس رہ چکی ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے ایمریٹس ایئر لائنز میں فلائٹ انجینئر کے طور پر کام کیا۔ ان کی ملاقات حسن سے دبئی میں ہوئی تھی ۔ دونوں نے 2019 میں شادی کی تھی ۔ (Hasan Ali Instagram)
لیجنڈ پاکستانی کرکٹر عباس نے 1988 میں ریتا لوتھرا سے شادی کی۔ شادی کے بعد ریتا کا نام بدل کر ثمینہ عباس رکھ دیا گیا۔ ریتا انگلینڈ سے انٹیریئر ڈیزائننگ کا کورس کر رہی تھیں۔ اس دوران ان کی ملاقات ظہیر سے ہوئی تھی ، جو کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے تھے۔ عباس کی یہ دوسری شادی تھی۔ ان کی پہلی بیوی سے 3 بچے ہیں ۔ (AFP)
اس کے علاوہ سابق پاکستانی تیز گیند باز وسیم اکرم اور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کی ملاقات 2008 میں ریئلٹی شو کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان قربت کی خبریں آئیں۔ حالانکہ اکرم اس وقت شادی شدہ تھے، لیکن یہ رشتہ زیادہ دیر تک نہ چل سکا۔ اسی طرح 1979 میں سابق کپتان عمران خان اور اداکارہ زینت امان کے درمیان قربت کی خبریں بھی آئی تھیں ۔ (AFP)