پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے دوسری اننگز میں 81 رنز بنائے۔ تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ انہوں نے پچھلی 7 اننگز میں سے 6 میں 50 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ لیکن وہ پربھات جے سوریہ کا توڑ تلاش نہیں کر پارہے ہیں ۔ اس گیند باز نے انہیں 4 میں سے 3 اننگز میں آؤٹ کیا ہے ۔ (Pakistan Cricket Twitter)
پربھات جے سوریہ نے اپنے کیریئر میں اب تک صرف 3 ٹیسٹ کھیلے ہیں، لیکن ان کا ریکارڈ شاندار ہے۔ انہوں نے 20 کی اوسط سے 29 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ ان کی بہترین کارکردگی 59 رنز کے عوض 6 وکٹیں ہیں۔ 4 بار 5 وکٹیں لے چکے ہیں۔ انہوں نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 3 اور دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ (AFP)
سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے۔ جواب میں مہمان پاکستانی ٹیم 231 رنز ہی بنا سکی۔ دھننجے ڈی سلوا کی سنچری کی بنیاد پر سری لنکا نے دوسری اننگز 8 وکٹوں پر 360 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی۔ جواب میں 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 261 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ (Pakistan Cricket Twitter)