بڑی خبر ! جنوبی افریقہ کے کرکٹر کو ہوا کورونا وائرس ، 25 سال کی عمر میں لیور اور کڈنی بھی فیل
سولو تیسرے کرکٹر ہیں ، جنہیں کورونا وائرس پازیٹیو پایا گیا ہے ۔ ان سے پہلے پاکستان کے ظفر سرفراز اور اسکاٹ لینڈ کے ماجد حق کو بھی اس بیماری سے متاثر پایا گیا تھا ۔

کورونا وائرس (Coronavirus) کا قہر پوری دنیا پر برپا ہے اور ڈھائی لاکھ سے زیادہ لوگ اس عالمی وبا میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں ۔ کئی کھلاڑیوں کو بھی یہ وائرس اپنی زد میں لے چکا ہے ۔ اب خبر آرہی ہے کہ جنوبی افریقہ کے 25 سال کے کرکٹر کو بھی کورونا وائرس ہوگیا ہے ۔ جنوبی افریقہ کے فرسٹ کلاس کرکٹر سولو نکینی (Solo Nqweni) کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے ۔

بتادیں کہ سولو گزشتہ سال جولائی سے گولین بیرے سنڈروم اور کچھ دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہیں ۔ اسکاٹ لینڈ کے ابیرڈین میں اپنی بیماری کا علاج کروا رہے اس 25 سالہ آل راونڈر نے ٹویٹر پر یہ خبر شیئر کی ہے ۔

سولو تیسرے کرکٹر ہیں ، جنہیں کورونا وائرس پازیٹیو پایا گیا ہے ۔ ان سے پہلے پاکستان کے ظفر سرفراز اور اسکاٹ لینڈ کے ماجد حق کو بھی اس بیماری سے متاثر پایا گیا تھا ۔

سولو نے کہا کہ گزشتہ سال میں گولین بیرے سنڈروم کا شکار ہوگیا تھا اور گزشتہ دس ماہ سے اس بیماری میں مبتلا ہوں ۔ ابھی میں اس سے آدھا ہی صحتیاب ہوا تھا کہ مجھے ٹی بی کا مرض ہوگیا ۔ میرے لیور اور گردے فیل ہوگئے ہیں اور اب مجھے کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے ۔ میری سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ یہ سب میرے ساتھ ہی کیوں ہورہا ہے ۔

بتادیں کہ سولو جنوبی افریقہ کی طرف سے 2012 میں انڈر 19 میں کھیلے تھے ۔ سولو کے علاج کیلئے جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پچاس ہزار رینڈ دئے ہیں ۔