سری لنکا کے تیز گیند باز شیهان مدوشناكا کو منشیات رکھنے کے الزام میں پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ حکام نے پیر کو یہ جانکاری دی ۔ 25 سالہ مدوشناكا کو مجسٹریٹ نے دو ہفتوں کے لیے حراست میں بھیج دیا ہے ۔
5/ 2
پولیس افسر کے مطابق اتوار کو مدوشناكا کو جب پنالا شہر سے حراست میں لیا گیا ، تب ان کے پاس دو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ۔
5/ 3
پولیس افسر نے بتایا کہ انہیں دو ہفتوں کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے درمیان مدوشناكا کو روکا گیا ۔ مدوشناكا کے ساتھ گاڑی میں ایک اور شخص بھی موجود تھا ۔
5/ 4
25 سالہ مدوشناكا نے جنوری 2018 میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے ڈیبو ون ڈے میچ میں ہیٹ ٹرک لی تھی ۔
5/ 5
مدوشناكا نے اس دوران بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹی 20 میچ بھی کھیلے تھے ، لیکن زخمی ہونے کی وجہ سے اس کے بعد کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیل سکے۔