سابق ہندوستان کپتان سنیل گواسکر کا شمار دنیا کے لیجنڈ بلے بازوں میں کیا جاتا ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 10,000 رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں۔ گواسکر ٹیم انڈیا کے کپتان بھی بنے تھے۔ ہندوستان نے پہلی مرتبہ 1983 میں کپل دیو کی قیادت میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا، تب گواسکر بھی اس ٹیم کا حصہ تھے۔ (AFP)
سنیل گواسکر کو وشوناتھ کی بلے بازی کافی پسند تھی۔ جب بھی ان سے پوچھا جاتا کہ وہ اپنے اور وشوناتھ کے درمیان کس کو بہتر بلے باز سمجھتے ہیں تو وہ سب سے پہلے وشوناتھ کا نام لیتے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وشوناتھ جیسا بلے باز کبھی نہیں دیکھا۔ وہ ان خطرناک گیندوں کو آسانی سے کھیلتے تھے، جن پر بلے باز اپنی وکٹیں گنوا دیتے تھے۔ (AFP)
1981 میں آسٹریلیا کے دورے پر ایک پروگرام کے دوران سنیل گواسکر نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔ ہندوستانی کمیونٹی کے پروگرام میں انہوں نے وشوناتھ کے بارے میں کہا کہ آپ لوگ چھوٹے قد کے کرکٹر گنڈپا وشوناتھ کے بارے میں جانتے ہوں گے۔ وہ ایک خطرناک شخص ہے۔ ایک بار میں نے انہیں گھر بلانے کی غلطی کی تھی اور نتیجہ بھی ویسا ہی رہا تھا ۔ (AFP)
سنیل گواسکر کے کرکٹ کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے 125 ٹیسٹ میں 10122 رنز بنائے ہیں، جس میں 34 سنچریاں اور 45 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کی بہترین اننگز 236 رنز ناٹ آؤٹ رہی۔ ون ڈے کی بات کریں تو سنی نے 108 میچوں میں 3092 رنز بنائے۔ ایک سنچری اور 27 نصف سنچریاں بنائیں ۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 25 ہزار سے زائد رنز بنائے۔ (AFP)
وہیں اگر ہم 73 سالہ سابق ہندوستانی کپتان گنڈپا وشوناتھ کے کیریئر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے 91 ٹیسٹ میں 6080 رنز بنائے، جس میں 14 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا بہترین اسکور 222 رنز رہا ۔ انہوں نے 25 ون ڈے میچوں میں 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 439 رنز بنائے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے 44 سنچریوں کی مدد سے 17 ہزار سے زائد رنز بنائے۔ (AFP)