اس گیندباز نےاڑائےبلےبازوں کے ہوش، ہیٹ ٹرک سمیت جھٹکے7وکٹ، ٹیم نےمحض 5 اوور میں جیت لیا ونڈے
نیپال میں چل رہے منموہن نیشنل ونڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیپال آرمی کلب نے حیرت انگیزجیت درج کی۔

کرکٹ کے میدان پرکبھی ٹیمیں پہاڑسا اسکورکھڑا کرتی ہیں تو کبھی پوری ٹیم تاش کے پتوں کی طرح بکھر جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ نیپال میں چل رہے منموہن میمنوریل نیشنل ونڈے کرکٹ ٹورنا منٹ میں بھی ہوا جہاں ایم ایم سی سی سی انروا کو نیپال آرمی کلب نے 10 وکٹ سے روند دیا۔

ایم ایم سی سی انرووا کی ٹیم محض 19.3 اوورتک میدان پرٹک سکی اورصرف 56 رن پرآل آؤٹ ہوگئی۔ نیپال آرمی کلب کے بائیں ہاتھ کے اسپنرسشان بھاری نے شاندارکارکردگی کرتے ہوئے محض 16 رن دے کر7 وکٹ حاصل کئے۔

ایم ایم سی سی انرووا کے پانچ کھلاڑی کھاتہ نہیں کھول سکے۔ سب سے زیادہ 15 رن کا اسکور سشانت تملسینا نے بنایا۔

اس کے بعد آرمی کرکٹ کلب نے اس میچ کو محض پانچ اوورمیں ہی جیت لیا۔ 57 رن کے ہدف کو ٹیم کے سلامی بلے بازکشال ملا اورہری کشن جھا نے طوفانی بلے بازی کرکے حاصل کیا۔ دونوں نے 57 میں سے 46 رن چھکے- چوکوں سے ہی بنا ڈالے۔ اس جیت کے ساتھ آرمی کرکٹ کلب کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔