نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد سمیع کے بارے میں پچھلے دنوں کافی باتیں ہوئیں ۔ تاہم اب ان کی فٹنس اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کھیلنے سے متعلق تمام قیاس آرائیاں ختم ہوگئی ہیں ۔ ٹیم انڈیا کا یہ تجربہ کار گیند باز آسٹریلیا روانہ ہو گیا ہے۔ بدھ کی شام انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرکے اس بارے میں جانکاری دی ۔ تصویر : بی سی سی آئی ۔ ٹویٹر ۔