ہندوستان اور انگلینڈ کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے اعداد و شمار کو دیکھیں تو دونوں ٹیمیں دس سال سے ایک دوسرے کے خلاف نہیں اتری ہیں ۔ آخری مقابلہ 2012 میں کولمبو میں ہوا تھا ۔ تب ہندوستان کو 90 رنز سے بڑی جیت ملی تھی ۔ ورلڈ کپ دونوں کے درمیان اب تک تین مقابلے ہوئے ہیں ۔ ہندوستان نے دو جبکہ انگلینڈ نے ایک میچ جیتا ہے ۔ (AFP)
ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کی بات کریں تو یہاں بھی ہندوستانی ٹیم انگلش ٹیم پر حاوی ہے ۔ دونوں کے درمیان کل 22 مقابلے کھیلے گئے ہیں ۔ ٹیم انڈیا نے بارہ جبکہ انگلینڈ کو دس میچوں میں جیت ملی ہے ۔ دونوں کے درمیان ہوئے آخری پانچ ٹی ٹوینٹی مقابلوں کی بات کریں تو ہندوستانی ٹیم چار میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے ۔ (AP)