زیادہ تر ہندوستانی کھلاڑی سوشل میڈیا کے سبھی پلیٹ فارم پر ہیں ، مگر تیز گیند باز بھونیشور کمار ایسے کھلاڑی ہیں ، جنہوں نے فیس بک پر کافی وقت گزار ، مگر اس کو چھوڑ دیا ۔ اب بھونیشور کمار نے انکشاف کیا ہے کہ آخر انہوں نے کس وجہ سے فیس بک کا استعمال کرنا چھوڑدیا ۔ ( تصویر : بھونیشور کمار انسٹاگرام ) ۔
نوپور نے بتایا کہ انہیں کرکٹ کے بارے میں زیادہ جانکاری نہیں تھی ۔ بس انہیں بھونیشور کو بلے بازی کرتے دیکھنا پسند تھا ، کیونکہ جس چیز میں وہ اچھے نہیں ہیں ، اس میں بہتر کر رہے ہیں ، اس وجہ سے بھونیشور کمار جب بھی بلے بازی کیلئے کریز پر جانے کی تیاری کرتے تھے تو ان کے ذہن میں ہمیشہ یہی رہتا تھا کہ جلدی آوٹ نہیں ہونا ہے ، ورنہ بیوی مذاق بنائے گی ۔ ( تصویر : بھونیشور کمار انسٹاگرام ) ۔