ٹیم انڈیا کے طوفانی آل راونڈر پر چڑھا پیار کا خمار، جس دن ہوئی شادی، اسی دن کرلیا نکاح!
ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں کئی ایسے کرکٹرز رہے ہیں جنہوں نے مذہب کی دیوار کو گراکر محبت کو اپنے انجام تک پہنچایا۔ ٹیم انڈیا کے طوفانی آل راؤنڈر شیوم دوبے اس کی تازہ مثال ہیں۔ انہوں نے اپنی دوست انجم خان کے ساتھ ہندو اور مسلم دونوں رسم و رواج کے مطابق اپنے پیار کے رشتے کو شادی یا یوں کہیں نکاح تک پہنچایا۔
ہندوستانی ٹیم کے طوفانی آل راؤنڈر شیوم دوبے نے ڈومیسٹک کرکٹ میں دھوم مچانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ اور پھر انڈین پریمیئر لیگ میں بھی دھوم مچائی۔ ٹیم انڈیا سے انہیں ون ڈے اور ٹی 20 دونوں فارمیٹ میں کھیلنے کا موقع ملا۔ AFP
5/ 2
شیوم نے نومبر 2019 میں ہندوستان کے لیے ٹی 20 ڈیبیو کیا اور پھر اگلے مہینے ون ڈے میں بھی ڈیبیو کیا ۔ اس آل راؤنڈر نے ٹیم انڈیا کیلئے 13 ٹی 20 اور 1 ون ڈے میچ کھیلا ہے۔ انہوں نے ٹی ٹوینٹی میں ایک نصف سنچری کے ساتھ 5 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ AFP
5/ 3
شیوم نے 16 جولائی 2021 کو اپنی دوست انجم خان سے شادی کی اور ساتھ ہی نکاح بھی کیا ۔ اتر پردیش کی رہنے والے انجم نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے۔ وہ ماڈلنگ اور اداکاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ Shivam Dube Twitter page
5/ 4
شیوم نے جولائی 2021 میں شادی اور نکاح کی رسومات مکمل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے سبھی فینس کیلئے تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں وہ انجم کو سندور لگاتے نظر آئے اور ساتھ ہی وہ ہاتھ اٹھا کر دعا کرتے بھی نظر آئے۔ Shivam Dube Twitter page
5/ 5
شادی اور نکاح دونوں کی تصویریں شیئر کرنے پر شیوم کو ٹرول بھی کیا گیا تھا۔ تاہم ان سب باتوں سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑا کیونکہ دونوں خاندان اس رشتے سے خوش تھے ۔ Shivam Dube Twitter page