ون ڈے میں رنز کے لحاظ سے سب سے بڑی جیت حاصل کرنے کا ریکارڈ ہندوستانی ٹیم کے نام درج ہوگیا ہے ۔ اس سے پہلے یہ بڑا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے نام درج تھا۔ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 15 جنوری کو ترواننت پورم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکائی ٹیم 22 اوورز میں صرف 73 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس طرح بلیو ٹیم نے ون ڈے تاریخ میں رنز کے لحاظ سے 317 رنز سے سب سے بڑی جیت حاصل کی ۔ (AP)
نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ون ڈے میں رنز کے لحاظ سے دوسری سب سے بڑی جیت ملی ہے۔ دراصل یکم جولائی 2008 کو نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ایبرڈین میں آمنے سامنے ہوئی تھیں۔ اس میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کیوی ٹیم نے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 402 رنز بنایا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 28.4 اوورز میں 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور اس طرح کیوی ٹیم نے یہ میچ 290 رنز کے بڑے فرق سے جیت لیا تھا۔ (Blackcaps twitter)
ون ڈے فارمیٹ میں رنز کے لحاظ سے تیسری سب سے بڑی جیت آسٹریلیا کے نام درج ہے۔ سال 2015 میں آسٹریلیا کا مقابلہ افغانستان سے ہوا تھا۔ اس میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیائی ٹیم مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 417 رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی۔ 418 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 37.3 اوورز میں 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ اس طرح آسٹریلیا کو اس یک طرفہ میچ میں 275 رنز سے بڑی جیت حاصل ہوئی تھی۔ (AP)
رنز کے لحاظ سے چوتھی بڑی جیت کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے نام درج ہے۔ 22 اکتوبر 2010 کو بینونی میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان ایک ون ڈے میچ کھیلا گیا تھا۔ اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افریقی ٹیم نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے تھے ۔ ہدف کے تعاقب میں مخالف ٹیم 29 اوورز میں 129 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ اس طرح پروٹیز ٹیم کو 272 رنز سے بڑی کامیابی ملی تھی۔ (David Miller/Instagram)
ون ڈے فارمیٹ میں رنز کے لحاظ سے پانچویں سب سے بڑی جیت کا ریکارڈ بھی افریقہ کے ہی نام درج ہے۔ اس مرتبہ سال 2012 میں پروٹیز ٹیم کا مقابلہ سری لنکا سے ہوا تھا۔ اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افریقی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی ۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 20.1 اوورز میں 43 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ۔ اس طرح پروٹیز ٹیم کو 258 رنز سے بڑی کامیابی ملی تھی ۔ (David Miller/Instagram)
ون ڈے فارمیٹ میں چھٹی سب سے بڑی جیت کا ریکارڈ ہندوستان کے نام درج ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2007 میں ہندوستان اور برمودا کے درمیان پورٹ آف اسپین میں ایک میچ کھیلا گیا تھا۔ اس میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی نے ٹیم مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 413 رنز بنائے تھے۔ ہدف کے تعاقب میں برمودا کی ٹیم 43.1 اوورز میں 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم یہ میچ 257 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔ (AP)