آئی پی ایل کے بعد ٹیم انڈیا کو جنوبی افریقہ سے پانچ میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنی تھی ۔ سیریز کیلئے پہلی مرتبہ جموں و کشمیر کے تیز گیند عمران ملک کو ہندوستانی ٹیم میں جگہ ملی ۔ سیریز سے سینئر کھلاڑی باہر تھے، لیکن کوچ راہل دراوڑ اور کپتان ریشبھ پنت نے صرف گیارہ کھلاڑیوں کو ہی سیریز میں آزمایا۔ (BCCI Twitter)
عمران ملک اگر ان پانچ میچوں میں اترتے ہیں تو انہیں اچھی کارکردگی دکھانی ہوگی۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز سیریز سے ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تیاری شروع کردے گی ۔ ورلڈ کپ کے مقابلے اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے ہیں ۔ ایسے میں ٹیم انہیں کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینا چاہے گی ، جو ورلڈ کپ کا حصہ ہوں۔ (PTI)