پنت کے ایک قریبی نے انکشاف کیا ہے کہ اروشی روتیلا ، پنت سے مسلسل بات کرنے کی کوشش کررہی تھیں ، جس کے بعد ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر نے یہ بڑا قدم اٹھایا ہے ۔ جب اروشی سے اس بارے میں بات کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کے ترجمان نے کہا کہ ایک دوسرے کو بلاک کرنے کا فیصلہ دونوں نے آپسی رضامندی سے کیا ہے ۔ تصویر : اے پی ۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال پنت کا نام اروشی روتیلا کے ساتھ جوڑا گیا تھا ۔ ہاردک پانڈیا سے دوری بنانے کے بعد اروشی روتیلا کو گزشتہ سال پنت کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر دیکھا گیا تھا ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 میچ سے پہلے دونوں ڈیٹ پر گئے تھے ، جس کے بعد سے ہی دونوں کو لے کر میڈیا میں خبریں آنے لگی تھیں ۔ تصویر : بی سی سی آئی ۔