ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں پر بھی چھایا ویلنٹائنس ڈے کا خمار ، خاص تصویروں سے کیا پیار کا اظہار
ہندوستانی کرکٹرس پر بھی ویلنٹائنس ڈے کا خمار دیکھنے کو ملا ۔ کرکٹروں نے اپنی اپنی خاص تصویر شیئر کرکے اپنی شریک حیات کو ویلٹائنس ڈے کی مبارکباد دی ۔

ہندوستانی کرکٹرس پر بھی ویلنٹائنس ڈے کا خمار دیکھنے کو ملا ۔ کرکٹروں نے اپنی اپنی خاص تصاویر شیئر کرکے اپنی شریک حیات کو ویلٹائنس ڈے کی مبارکباد دی ۔ اس موقع پر ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے انوشکا شرما کے ساتھ اپنی یہ تصویر شیئرکی ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

ٹیم انڈیا کے سلامی بے باز روہت شرما نے اپنی اہلیہ ریتیکا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سبھی کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد ۔ اپنے قریبی لوگوں سے ہمیشہ پیار کرتے رہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

شیکھر دھون نے اپنی اہلیہ عائشہ کے ساتھ تصویر شیئر کی ، جس میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار لمحہ گزارتے نظر آرہے ہیں ۔ دھون نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ عائشہ کے ساتھ میرا ویلنٹائن ڈے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

ہاردک پانڈیا کے بڑے بھائی اور کرکٹر کرونال پانڈیا نے اپنی اہلیہ پنکھری شرما کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ تمہارے ساتھ ہر دن ایک نیا تجربہ ، میرے پیار کو ویلنٹائنس ڈے کی بہت مبارکباد ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

وہیں نوجوان کرکٹر سنجو سیمسن نے بھی اپنی اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر دن ویلنٹائنس ڈے ہونا چاہئے ۔ دونوں اس تصویر میں لال رنگ کے کپڑے میں نظر آرہے ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔