وراٹ کوہلی بھلے ہی ایک مرتبہ پھر سے اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورو کو آئی پی ایل چیمپئن بنانے میں ناکام رہے ہوں، لیکن آئی پی ایل 2023 کا فائنل مقابلہ ہونے سے پہلے انہوں نے تاریخ رقم کردی ہے ۔ آئی پی ایل سے ان کی ٹیم آرسی بی کے باہر ہونے کے بعد وراٹ کوہلی اپنی اہلیہ کے ساتھ لندن پہنچ گئے ہیں ۔ انگلینڈ میں ہندوستان کو آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا جانے والا ہے ۔ یہ میچ لندن کے دی اوول میں میں سات سے گیارہ جون تک کھیلا جانا ہے ۔ (Virat Kohli/Instagram)
ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے ایک ور کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ حالانکہ یہ کامیابی ان کے کھیل سے وابستہ نہیں ہے ۔ دراصل وراٹ کوہلی انسٹاگرام پر 250 ملین فالوورس کو پار کرنے والے پہلے اور واحد ہندوستانی بن گئے ہیں ۔ ہندوستان تو کیا وراٹ کوہلی کے پورے ایشیا میں سب سے زیادہ فالوورز ہیں ۔ (Virat Kohli/Instagram)