ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے پونے میں سری لنکا کے خلاف ٹی 20 میچ میں تاریخ رقم کردی ۔ اس میچ میں انہوں نے دو ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کئے ۔ اپنی اننگز کی پہلی گیند پر ایک رن لیتے ہی انہوں نے کپتان کے طور پر 11 ہزار رن پورے کرلئے ۔ یہی نہیں بین الاقوامی ٹی 20 میچوں میں 250 چوکے لگانے والے بھی وہ پہلے بلے باز بن گئے ہیں ۔ ( تصویر : بی سی سی آئی ڈاٹ کام ) ۔