وہاب ریاض 2005 سے 2023 کے درمیان ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں کئی ٹیموں کے لئے کھیلتے ہوئے نظر آئے۔ اس دوران انہوں نے 335 میچ کھیل کر 331 اننگز میں 22.25 کی اوسط سے 401 کامیابیاں حاصل کیں۔ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں وہاب ریاض نے تین مرتبہ پانچ اور پانچ مرتبہ چار وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ (Wahab Riaz/Instagram)
وہیں اگر ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے گیند باز کی تو بات کریں تو یہ خاص ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیوین براوو کے نام درج ہے۔ براوو نے 2006 سے 2022 کے درمیان الگ الگ ٹیموں کے لیے 556 میچ کھیلے اور 526 اننگز میں 24.13 کی اوسط سے 614 وکٹیں حاصل کیں ۔ (Dwayne bravo/instagram)