ورلڈ کپ کیلئے منتخب کیا گیا یہ بڑا کھلاڑی لے رہا تھا ڈرگس ، اب 21 دن کی لگی پابندی
ورلڈ کپ 2019 سے کچھ دنوں پہلے انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ انگلینڈ کے بلے باز الیکس ہیلس ڈرگس ٹیسٹ میں فیل ہوگئے ہیں ۔ انہیں گزشتہ ہفتہ ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ کی 15 رکنی ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا ۔

ورلڈ کپ 2019 سے کچھ دنوں پہلے انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ انگلینڈ کے بلے باز الیکس ہیلس ڈرگس ٹیسٹ میں فیل ہوگئے ہیں ۔ انہیں گزشتہ ہفتہ ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ کی 15 رکنی ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا ۔ خبروں کے مطابق ان پر 21 دن کی پابندی لگادی گئی ہے ۔ ( فائل فوٹو : اے پی )۔

بتایا جاتا ہے کہ جس وقت ورلڈ کپ کیلئے ٹیم منتخب کی گئی تھی ، اس وقت انگلینڈ کے سلیکٹرس کو ہیلس کے ڈرگس لینے کی خبر نہیں تھی ۔( فائل فوٹو : اے پی )۔

ہیلس نے طبی اجازت کے بغیر ممنوعہ دوا لی ۔ پکڑے جانے کے بعد انہوں نے رائل لندن کپ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا ۔ ( فائل فوٹو : اے پی )۔

الیکس ہیلس ناٹنگھم شائر ٹیم کے رکن تھے ۔ اس وقت ان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ نجی وجوہات کی بنیاد پر کرکٹ سے دوری اختیار کررہے ہیں ۔ ( فائل فوٹو : اے پی )۔

ہیلس پہلے بھی تنازعات میں رہ چکے ہیں ۔ ان کا نام انگلینڈ کے برسٹل شہر میں بین اسٹوکس کے ساتھ مل کر جھگڑا کرنے میں آیا تھا ۔ ( فائل فوٹو : اے پی )۔