
نئی دہلی: حال ہی میں آسٹریلیا نے اپنی سرزمین پر ٹسٹ سیریز میں شکست کا منہ دیکھا۔ ہندوستان نے مضبوط آسٹریلیائی ٹیم کو 1-2 سے شکست دے کر ایک بار پھر بارڈر - گواسکر سیریز پر قبضہ کیا۔ اس شکست کے بعد آسٹریلیائی کھلاڑی بے مایوس نظر آئے، لیکن ڈیوڈ وارنر (David Warner) کے گھر کی ایک رکن بے حد خوش ہیں۔ خود ڈیوڈ وارنر نے اس کی اطلاع دی۔ تصویر: وارنر انسٹا گرام

ڈیوڈ وارنر نے ہفتہ کو ٹوئٹ کرکے بتایا کہ بھلے ہی آسٹریلیائی ٹیم ٹسٹ سیریز ہار گئی، لیکن ان کی بیٹی اینڈی رے وراٹ کوہلی کی طرف سے ملے تحفے سے بے حد خوش ہیں۔ واضح رہے کہ وراٹ کوہلی نے اینڈی رے کو اپنی ٹسٹ جرسی دی ہے، جس میں ان کے آٹو گراف بھی ہیں۔ وارنر کی بیٹی وراٹ کوہلی کی بہت بڑی فین ہیں۔ انہیں اپنے پاپا (والد) سے زیادہ اچھی بلے بازی وراٹ کوہلی کی لگتی ہے۔ تصویر: وارنر انسٹا گرام

ڈیوڈ وارنر انسٹا گرام پر لائیو سیشن کے دوران بھی کئی بار بتا چکے ہیں کہ ان کی بیٹی اینڈی رے وراٹ کوہلی کی بڑی فین ہیں۔ ڈیوڈ وارنر بھی وراٹ کوہلی کو موجودہ دور کا سب سے بڑا بلے باز بتا چکے ہیں۔ تصویر: اے پی

آج ڈیوڈ وارنر اور وراٹ کوہلی بہت اچھے دوست ہیں، لیکن تقریباً 10-9 سال پہلے ایسا نہیں تھا۔ سال 2012 میں آسٹریلیا دورے پر وراٹ کوہلی کی ڈیوڈ وارنر سے میدان پر بحث بھی ہوئی تھی۔ ڈیوڈ وارنر نے روہت شرما سے بھی کافی گالی - گلوچ کی ہے، لیکن آج وہ ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کے اچھے دوست ہیں۔ تصویر: اے پی