قدنیش کارتک نے مہندر سنگھ دھونی سے پہلے سال 2004 میں ہندوستان کے لئے ڈیبیو کیا تھا۔ گزشتہ 18 سال سے دنیش کارتک ہندوستانی ٹیم میں اپنی مسقل جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ انہیں کئی مواقع پر ٹیم سے باہر کیا گیا، لیکن ہر بار انہوں نے زبردست واپسی کی۔ سال 2019 میں عالمی کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے ملی ہار کے بعد ان کے ریٹائرمنٹ لینے کی نوبت آگئی تھی۔ حالانکہ تمل ناڈو کے اس وکٹ کیپر بلے باز نے امید نہیں چھوڑی۔ (AFP)
ونڈے عالمی کپ 2019 کے سیمی فائنل میں ہندوستان کیوی ٹیم کے خلاف 240 رنوں کے ہدف کا پیچھا کر رہا تھا۔ پانچویں نمبر پر بلے بازی کرنے اترے دنیش کارتک صرف 25 گیندوں میں چھ رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد انہیں ٹیم انڈیا سے باہر کردیا۔ سال 2020 اور 2021 میں انہیں ٹیم انڈیا کی طرف سے ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ اس درمیان دنیش کارتک آئی پی ایل 2020 میں بھی کچھ خاص نہیں کرسکے۔ ان سے کولکاتا نائٹ رائیڈرس ٹیم کی کپتانی بھی چھین لی گئی۔ (AFP)
اس درمیان دنیش کارتک گھریلو کرکٹ میں اپنی ٹیم تمل ناڈو کی طرف سے کھیلتے رہے۔ ان کی کپتانی میں گزشتہ سال تمل ناڈو نے گھریلو ٹی20 ٹورنا منٹ سید مشتاق علی ٹرافی کاخطاب جیتا۔ وقت کا پہیہ ایک بار پھر گھوما۔ آئی پی ایل 2022 میں انہیں رائل چیلنجرس بنگلورو نے اپنی ٹیم میں منتخب کیا۔ انہوں نے چار سال پرانی پہچان دوبارہ حاصل کرلی۔ دنیش کارتک نے 2018 میں ندہاس ٹرافی کے فائنل میں 8 گیندوں میں ناٹ آوٹ 29 رنوں کی اننگ کھیلی تھی، جس سے ہندوستان فاتح بنا تھا۔ اس اننگ سے فنیشر اور ٹی20 اسپیشلسٹ کے طور پر پہچان ملی۔ (Team India Instagram)
جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سرزمین پر 5 ٹی20 میچوں کی سیریز میں دنیش کارتک پہلے دو مقابلوں میں ناٹ آوٹ رہے۔ دنیش کارتک نے چوتھے مقابلے میں 27 گیندوں میں نو چوکے اور 2 چھکے کی مدد سے 55 رنوں کی اننگ کھیلی۔ 2006 میں ہندوستان کی طرف سے ٹی20 ڈیبیو کرنے والے دنیش کارتک کی یہ پہلی نصف سنچری رہی۔ (AP)
دنیش کارتک پہلے ٹی20 عالمی کپ (2007) میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ اس کے بعد انہیں 2010 ٹی20 عالمی کپ ٹیم میں بھی جگہ ملی، لیکن 2012, 2014, 2016 اور 2021 میں انہیں ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔ دنیش کارتک نے اس سال ہندوستان کی طرف سے 18 ٹی20 میچوں میں حصہ لیا ہے۔ ایشیا کپ کے سپر-4 راونڈ میں انہیں بینچ پر بیٹھنا پڑا۔ ان کی جگہ رشبھ پنت کھیلے تھے۔ (AP)