உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے سابق کپتان کا بڑا بیان، کہا- ’ہندوستان میں کوئی سلیکٹر پیدا نہیں ہوا، جو کوہلی کو ڈراپ کرسکے...‘

    آوٹ آف فارم چل رہے طوفانی بلے باز وراٹ کوہلی سے متعلق پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان میں فی الحال کوئی ایسا سلیکٹر نہیں ہے، جو وراٹ کوہلی کو ٹیم سے ڈراپ کرسکے۔ وراٹ کوہلی لارڈس میدان پر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ونڈے میں 16 رن بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔