سوشل میڈیا وہ پلیٹ فارم ہے ، جہاں کسی کو بھی بڑی آسانی سے نشانہ بناکر ٹرول کردیا جاتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ اسٹار کرکٹرس کی بیویوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے ۔ میدان پر کھلاڑی کھیلتے ہیں ، مگر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ ان کی بیویوں کی ہوتی ہے ۔ حال میں اسپنر ہربھجن سنگھ کی اہلیہ گیتا بصرہ نے معاملہ پر اپنی خاموشی توڑی ہے ۔ Photo Credit- @geetabasra/Instagram
گیتا نے بتایا کہ کھیل کے فینس کو بہانے یا بلی کے بکرے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ان کیلئے کرکٹرس کی بیویاں اور گرل فرینڈس آسان نشانہ ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ انہیں نشانہ بناتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ سب انہیں کی وجہ سے ہوا ہے ، وہ بری عورت ہیں ، لیکن جب کوئی اچھا پرفارم کرتا ہے تو وہ کچھ نہیں کہتے ہیں ۔ Photo Credit- @geetabasra/Instagram
گیتا بصرہ نے کہا کہ مثبت رہنے سے زیادہ آسان منفی ہونا ہے ۔ لوگ آسانی سے منفی زون میں جاسکتے ہیں اور کسی کی تنقید کرسکتے ہیں ۔ کسی کو قصوروار ٹھہرا سکتے ہیں اور انہیں گالیاں دے سکتے ہیں ۔ ہم بیویاں نہ تو اپنے کرکٹر شوہر کے ساتھ کھیلتی ہیں اور نہ ہی ٹیم کا حصہ ہیں یا ان کے ساتھ ٹریننگ کرتی ہیں ۔ Photo Credit- @geetabasra/Instagram