پہلی تین گیندوں پر کوئی رن نہیں بنا اور پھر اس کے بعد سلمان بھٹ نے باہر جاتی گیند کو چھیڑا اور راہل دراوڑ کو کیچ تھما بیٹھے ۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے یونس خان ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔ پھر محمد یوسف کو پٹھان نے ایک اور ان سوئنگر پھینکی اور گیند سیدھی ان کے اسٹمپس سے جا ٹکرائی ۔