ہندستانی کرکٹ کے لٹل ماسٹر سے معروف سنیل گاوسکر آج یعنی دس جولائی کو 71 سال کے ہونے جا رہے ہیں۔ گاوسکر نے اپنے کیرئیر میں کئی ایسے ریکارڈ بنائے جس سے دنیا میں ہندستان کی برتری قائم ہو سکی۔
5/ 2
سنیل گواسکر عالمی کرکٹ میں سب سے پہلے 10000 رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ سنیل گاوسکر نے سات مارچ 1987 کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 10000 رن پورے کئے تھے۔ سنیل گاوسکر نے اس میچ میں 63 رن کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
5/ 3
گاوسکر نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 34 سنچریاں لگائی ہیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے پہلے 34 سنچری لگانے والے ہندستانی بلے باز بھی رہے۔ گاوسکر نے بیس سال تک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 34 ٹیسٹ سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جسے پھر سچن تیندولکر نے توڑا۔
5/ 4
بطور سلامی باز گاوسکر ہندستان کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ گاوسکر نے ہندستان کے لئے 203 ٹیسٹ اننگز میں 50.30 کی اوسط سے 9607 رن بنائے ہیں۔
5/ 5
سال 1970-71 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی گئی جو گاوسکر کی ڈبیو سیریز تھی، چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں سنیل گاوسکر نے 154.80 کی اوسط سے 774 رن بنائے تھے۔ اس سیریز میں گاوسکر نے چار سنچری اور تین نصف سنچری لگائے تھے۔