ٹیم انڈیا کے تیز یند باز محمد شمی کی اہلیہ حسین جہاں ان دنوں دوسرے لوگوں کی طرح سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو (سرگرم) نظر آرہی ہیں۔ وہ لاک ڈاون میں کئی ویڈیو شوٹ کرکے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر پوسٹ کر رہی ہیں۔ حسین جہاں کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس میں وہ لال ڈریس میں ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔