ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت سے 'ڈرا پاکستان'، انگلینڈ میں اڑائی جھوٹی افواہ
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستان کے شاندار آغاز سے کئی ٹیموں کو تکلیف ہو رہی ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستان کے شاندار آغاز سے کئی ٹیموں کو تکلیف ہو رہی ہے۔ پاکستان کے سابق تیز گیندباز شعیب اختر کا دعوی ہے کہ ہندوستان کی جیت کے بعد انگلینڈ میں جھوٹی افواہ اڑائی جا رہی ہے۔ (فوٹو کریڈٹ: اے پی)۔

شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ میں ٹیم انڈیا کی شاندار فتح کے بعد ایسی جھوٹی افواہ اڑائی جا رہی تھی کہ ٹیم انڈیا اپنے مطابق پچ بنوا رہی ہے۔ (فوٹو کریڈٹ: اے پی)۔

اگرچہ اختر نے واضح طور پر کہا کہ ایسا انگلینڈ میں بالکل ممکن نہیں ہے۔ آئی سی سی کے ایونٹ میں پچ قوانین کے مطابق ہی بنائے جاتے ہیں۔ اس میں کسی بھی ٹیم کے حساب سے پچ نہیں بنائی جاتی۔ شعیب اختر نے ہندوستانی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ "ہندوستان ورلڈ کپ میں مضبوط ٹیم ہے اور وہ اپنے کھلاڑیوں کی وجہ سے جیتا ہے نہ کی کسی پچ کو اپنے حساب سے بنوا کر"۔ (فوٹو کریڈٹ: اے پی)۔

ہندوستانی ٹیم نے عالمی کپ میں کھیلے اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ (فوٹو کریڈٹ: اے پی)۔

ٹیم انڈیا کے کئی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت ٹیم جیت سے ہمکنار ہوئی۔ (فوٹو کریڈٹ: اے پی)۔