وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے سال 2023 کا آغاز بہترین انداز میں کیا ہے۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف 3 ون ڈے میچوں میں 2 سنچریاں اسکور کیں۔ وہ سیریز کے بہترین کھلاڑی بھی رہے جس کی وجہ سے ٹیم انڈیا نے سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا۔ حالانہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے 2 ون ڈے میں ان کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔ (اے پی)
انہوں اگست-ستمبر 2022 سے تال حاصل کی۔ ٹی20 ایشیا کپ میں انہوں نے افغانستان کے خلاف ناٹ آؤٹ 122 رنز بنا کر اپنی سنچری کے سوکھے کا خاتمہ کیا۔ یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی پہلی سنچری تھی۔ حالانکہ ہندوستانی ٹیم فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی۔ انہوں نے ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ 276 رنز بنائے۔ ایک سنچری اور 2 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ (اے ایف پی)
اس کے بعد کوہلی نے T20 ورلڈ کپ میں بھی اچھا کھیل پیش کیا جس کی وجہ سے ٹیم سیمی فائنل تک کا سفر کرنے میں کامیاب رہی۔ وہ اس آئی سی سی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی تھے۔ کوہلی نے 6 اننگز میں 99 کی اوسط سے 296 رنز بنائے۔ 4 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ حالانکہ ٹیم سیمی فائنل میں انگلینڈ سے ہار گئی تھی۔ (بی سی سی آئی)