IPL 2021: بنگلورو نے لگائی جیت کی ہیٹ ٹرک ، کے کے آر پر بھاری پڑے ڈویلئرس اور میکسویل
بنگلور نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں چاروکٹ پر 204 رن کا مضبوط اسکوربنایا اورپھرکولکاتہ کے چیلنج کو 20 اوورمیں آٹھ وکٹ پر 166 رن پر روک دیا ۔
چنئی : گلین میکسویل (78) اوراے بی ڈویلیئرس (ناٹ آوٹ 76) کی دھماکے دارنصف سنچری اننگز سے رائل چیلنجرز بنگلور نے کولکاتہ نائٹ رائڈرز کو آئی پی ایل میں اتوارکو 38 رن سے شکست دے کر جیت کی ہیٹرک مکمل کرلی ۔ بنگلور نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں چاروکٹ پر 204 رن کا مضبوط اسکوربنایا اورپھرکولکاتہ کے چیلنج کو 20 اوورمیں آٹھ وکٹ پر 166 رن پر روک دیا ۔ (Image: IPL/BCCI)
بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بنگلور کی شروعات خراب رہی۔ وراٹ اننگز کی دوسرے ہی اوورمیں اسپنر ورون چکرورتی کاشکاربن گئے۔ وراٹ نے چھ گیندوں میں پانچ رن بنائے۔ ورون نے اسی اوورکی آخری گیند پر رجت پاٹیدار کو بولڈکردیا۔ دووکٹ محض نورن پر گرجانے کے باوجود میکسویل نے آتے ہی محاذ سنبھالا اورباونڈری لگانی شروع کردی۔ (Image: IPL/BCCI)
میکسویل اوردیودت پڈیکل نے تیسرے وکٹ کے لئے 86 رن کی اہم شراکت کی ، جس میں پڈیکل کا تعاون 28 گیندوں میں دوچوکوں کی مدد سے 25 رن رہا ۔ پڈیکل کا وکٹ پرسدھ کرشنا نے لیا۔(Image: IPL/BCCI)
میکسویل نے پھر اے بی ڈویلئرس کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 53 رن کی شراکت کی۔ پیٹ کمنس نے میکسویل کو ہربھجن سنگھ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ میکسویل نے 49 گیندوں پر 78 رن میں نوچوکے اور تین چھکے لگائے۔ ڈویلیئرس نے آخری تین اووروں میں کافی جارحانہ انداز میں بلے بازی کی اورآندرے رسیل کی اننگز کے آخری اوور میں 21 رن اڑاکر بنگلورکو 200 کے پارپہنچادیا ۔ (Image: IPL/BCCI)
ڈویلیئرس نے صرف 34 گیندوں پر ناٹ آوٹ 76 رن میں نوچوکے اور تین چھکے لگائے۔ ڈویلیئرس نے پانچویں وکٹ کے لئے کائیل جیمسن کے ساتھ آخری تین اووروں میں 56 رن جوڑے ۔ جیمسن نے محض چارگیندوں پر ناٹ آوٹ 11 رن میں ایک چوکا اورایک چھکا لگایا ۔ کولکاتہ کی جانب سے ورون چکرورتی چار اوورمیں 39 رن پر دووکٹ لے کر سب سے کامیان گیندباز رہے۔ (Image: IPL/BCCI)
کولکاتا نے ہدف کا اچھے طریقے سے تعاقب کیا لیکن اس کے بلے باز اچھے آغاز کے بعد وکٹ گنواتے رہے۔ شبھمن گل نے محض نو گیندوں پر دوچوکوں اوردوچھکوں کی مدد سے 21 رن بنائے۔ راہل ترپاٹھی نے 20 گیندوں پر25 رن میں پانچ چوکے لگائے۔ (Image: IPL/BCCI)
اوپنر نتیش رانا نے 11 گیندوں پردوچوکوں اور ایک چھکا کے مدد سے 18 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ کپتان ایان مورگن نے 23 گیندوں پر ایک چوکا اوردوچھکے جڑ کر 29 رن بنائے۔ وکٹ کیپر دنیش کارتک محض دو رن بناکر رن آوٹ ہوگئے۔ (Image: IPL/BCCI)
شکیب الحسن نے 25 گیندوں پر 26 رن میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ آندرے رسیل نے 20 گیندوں پر 31 رن میں دوچوکے اورتین چھکے لگائے۔ پیٹ کمنس چھ رن بناکر آوٹ ہوئے۔ (Image: IPL/BCCI)
ہربھجن سنگھ دورن اورورون چکرورتی دورن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ کولکاتا نے 18 ویں اوور میں پانچ وکٹ پر 155 رن بنائے تھے۔ لیکن اس نے پھر سات رن کے وقفے میں تین وکٹ گنوائے۔ کائل جیمسن نے 41 رن دے کر سب سے زیادہ تین وکٹ نکالے جبکہ یزویندرچہل نے 34 رن پر دو اورہرشل پٹیل نے 17 رن دے کر دووکٹ حاصل کئے۔(Image: IPL/BCCI)




