ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چائنا مین گندباز کلدیپ یادو نے گزشتہ چند ماہ میں زبردست واپسی کی ہے۔ ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے باہر ہونے والے اس گیندباز نے اپنی گیندبازی سے سب کو متاثر کرکے اپنی جگہ پکی کرلی۔ کلدیپ کو سابق کوچ روی شاستری اور سابق کپتان وراٹ کوہلی کی قیادت میں کھیلنے کے زیادہ مواقع نہیں ملے۔ موجودہ کوچ راہول ڈراوڑ اور کپتان روہت شرما نے انہیں کافی مواقع فراہم کیے ہیں۔
شاستری کوچ رہتے ہوئے کلدیپ کے بینچ پر ہی زیادہ تر بیٹھنا پڑا لیکن اب وہ انہیں موقع دینے کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ناگپور ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں دوسرے اسپنر کا تعلق ہے تو میں کلدیپ یادو کو سیدھے کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہوں گا۔ رویندر جڈیجہ اور اکشر پٹیل تیسرے اسپنر ہو سکتے ہیں۔