ہندوستانی تیز گیند باز محمد شمی کا ٹسٹ میں اسٹرائیک ریٹ 49.4 کا ہے۔ یہ 200 یا اس سے زیادہ وکٹ لینے والے ہندوستانی گیند بازوں میں بہترین ہے۔ یعنی وہ ہندوستان کے بہترین گیند باز کہے جاسکتے ہیں۔ کپل دیو (Kapil Dev) نے ٹسٹ میں 434 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہ ہندوستان کی طرف سے ٹسٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے تیز گیند باز ہیں، لیکن ان کا اسٹرائیک ریٹ 63.9 کا ہے۔ (تصویر کریڈٹ: اے پی)
محمد شمی ٹسٹ میں سب سے کم گیندوں میں 200 وکٹ لینے والے ہندوستانی گیند باز بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے 9896 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ آف اسپنر آر اشون (R Ashwin) کے پاس تھا۔ انہوں نے 10,248 گیندوں پر ایسا کیا تھا۔ کپل دیو نے 11,066 گیندوں پر اور رویندر جڈیجہ نے 11,989 گیندوں پر ایسا کیا ہے۔ (تصویر کریڈٹ: اے پی)