IND vs AUS : ہاردک پانڈیا نے بتایا : لاک ڈاون میں کیسے حاصل کی میچ فنش کرنے میں مہارت؟
ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) نے 22 گیندوں پر 42 رن کی طوفانی اننگز کھیل کر آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں ہندوستان کی جیت میں اہم رول ادا کیا ۔

میزبان آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں ناٹ آوٹ 42 رن کی فاتحانہ اننگز کھیلنے والے ہاردک پانڈیا نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاگو لاک ڈاون کے دوران انہوں نے ضرورت کے وقت میچ فنش کرنے میں مہارت حاصل کرنے پر کام کیا ۔ (PIC: BCCI/Twitter)

ہاردک پانڈیا نے 22 گیندوں پر 42 رن کی طوفانی اننگز کھیل کر آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں ہندوستان کی جیت میں اہم رول ادا کیا ۔ ان کی مدد سے مہمان ٹیم نے آخری اوور میں 14 رن بناکر تین میچوں کی ٹی 20 سیزیز دو صفر کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے ۔

پانڈیا نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ لاک ڈاون کے دوران ضرورت کے وقت میچ فنش کرنے پر دھیان لگانا چاہتا تھا ۔ یہ معنی نہیں رکھتا کہ میں زیادہ رن بناوں یا نہیں ۔ (Hardik Pandya/Instgram)

انہوں نے کہا کہ میں کئی مرتبہ ایسے حالات میں ہوچکا ہوں اور میں نے اپنی غلطیوں سے سبق لیا ہے ۔ میں خود اعتمادی کے ساتھ کھیلتا ہوں اور اس سے خود کو انسپائر کرتا ہوں اور اوور کنفیڈینٹ نہیں ہوتا ۔ ( تصویر : اے پی)

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اس وقت کو یاد رکھتا ہوں جب ہم نے بڑے اسکور کا پیچھا کیا اور اس سے مدد ملتی ہے ۔