
نئی دہلی: میزبان آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹسٹ کے تیسرے دن ہندوستان کے واشنگٹن سندر اور شاردل ٹھاکر نے کمال کردیا۔ اس جوڑی نے لڑکھڑاتی اننگ تو سنبھال لیا۔ (Sunder/Instagram)

دونوں کے درمیان ٹی بریک تک ساتویں وکٹ کے لئے 67 رنوں کی شراکت ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی برسبین ٹسٹ میں ڈیبیو کرنے والے واشنگٹن سندر اور 2018 کے بعد اپنا دوسرا ٹسٹ کھیل رہے سندر اور شاردل ٹھاکر کی جوڑی نے برسبین ٹسٹ میں ایک بڑا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ (Washington Sunder/Instagram)

واشنگٹن سندر اور شاردل ٹھاکر گابا میں ٹسٹ میچ میں ساتویں وکٹ کے لئے سب سے بڑی شراکت کرنے والی ہندوستانی جوڑی بن گئی ہے۔ (Washington Sunder/Instagram)

اس کے ساتھ یہ 2019 کے بعد سے ساتویں وکٹ کے لئے پہلی نصف سنچری شراکت کی ہے۔ سال 2019 میں سڈنی میں رشبھ پنت اور رویندر جڈیجہ کی جوڑی نے ساتویں وکٹ کے لئے 204 رن جوڑے تھے۔