1/ 4

نئی دہلی: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان برسبین میں کھیلے جا رہے چوتھے ٹسٹ کے چوتھے دن امپائرس کا دوہرا چہرہ نظر آیا۔ دراصل باونسر پھینکنے کے سبب امپائر نے شاردل ٹھاکر کو وارننگ دی۔ تصویر کریڈٹ: اے پی
2/ 4

اس کے ساتھ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے مچیل اسٹارک کو امپائر کی طرف سے ایسی کوئی وارننگ نہیں دی گئی تھی، جو 90 میل فی گھنٹے کی رفتار سے ٹی نٹراجن کو گیند بازی کر رہے تھے۔ امپائر کو ان کی یہ گیند بازجارحانہ نہیں لگی۔ تصویر کریڈٹ: اے پی
3/ 4

جبکہ بطور بلے باز قابلیت رکھنے والے پیٹ کمنس کو 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکنے پر شاردل ٹھاکر کو وارننگ دی گئی۔ تصویر کریڈٹ: اے پی
4/ 4

شاردل ٹھاکر کو وارننگ کے بعد امپائر برکس آکسفورڈ جم کر ٹرول ہونے لگے۔ انہیں ڈبل چہرے والا بھی کہا جانے لگا۔ تصویر کریڈٹ: اے پی