نئی دہلی: محمدسراج (Mohammed Siraj) نے محض 7 ٹسٹ میچوں میں پورے ورلڈ کرکٹ کو یہ دکھا دیا ہے کہ ان کا مستقبل کتنا روشن ہے۔ دائیں ہاتھ کے اس تیز گیند باز نے حال ہی میں لارڈس ٹسٹ میں اپنی بہترین گیند بازی کی بدولت ہندوستان کو کرشمائی جیت دلائی۔ لارڈس ٹسٹ (India vs England 2nd Test) کی دونوں اننگوں میں محمد سراج نے 4-4 وکٹ حاصل کئے اور ہندوستان نے یہ مقابلہ 151 رنوں سے جیتا۔ محمد سراج کی یہ کارکردگی صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی سراہا جا رہا ہے۔ (تصویر کریڈٹ: اے ایف پی)
زینب عباس نے کہا، ’محمد سراج ورلڈ کلاس گیند باز بنتے جا رہے ہیں، جس طرح سے انہوں نے آسٹریلیا میں وکٹ حاصل کئے اور اب لارڈس میں بھی انہوں نے وکٹ لئے ہیں۔ محمد سراج کے پاس اسپیڈ ہے، ان کے پاس گیند کو قابو میں رکھنے کی قابلیت ہے۔ وہ گیند کو باہر کی طرف لے جاتے ہیں اور ان کی لائن لینتھ کمال کی ہے‘۔
زینب عباس نے کہا کہ ہندوستان کے پاس 15-10 سال پہلے ایسے تیز گیند باز نہیں تھے۔ اب ہندوستان تیز گیند بازوں کی وجہ سے الگ ٹیم بن چکی ہے۔ زینب عباس نے کہا، ’بمراہ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ ایشانت شرما نے بہترین گیند بازی کی۔ محمد شمی کو بھولنا نہیں چاہئے۔ محمد شمی نے تو غضب کی بلے بازی بھی کی۔ ان کی جسپریت بمراہ کے ساتھ شراکت نے پورا میچ پلٹ دیا‘۔ (تصویر کریڈٹ: اے پی)
زینب عباس نے کہا، ’آج کے کرکٹ میں کوئی پچھلا بلے باز نہیں ہے۔ آپ کو ایک اچھا گیند باز تو ہونا ہی چاہئے، لیکن آپ کو بلے بازی بھی آنی چاہئے۔ یہ ٹسٹ کرکٹ کی ضرورت ہے۔ بلے بازی کے لئے پچ اچھی ہوچکی ہے۔ آپ 90 کی دہائی کی طرح نہیں کھیل سکتے۔ اچھا کرکٹ کوئی بھی کھیلے، آپ کو اس کی تعریف کرنی چاہئے‘۔