INDW vs ENGW: میچ سے قبل مستی کرتی ہوئی نظر آئیں مندھانا، ہرلین، پریا اور ہرمن پریت: دیکھیں تصاویر
ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم (Indian Women Cricket Team) آج انگلینڈ کے خلاف (INDW vs ENGW) تین ونڈے میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ کھیلے گی۔ انگلینڈ کے خلاف واحد ٹسٹ ڈرا رہنے کے بعد کھلاڑیوں نے ایک ہفتے آرام کیا۔ اس دوران اسمرتی مندھانا، ہرمن پریت کور، پریا پونیا، ہرلین دیول موج مستی کرتے ہوئے نظر آئیں۔
انگلینڈ کے خلاف ہوئے ٹسٹ میں فیلڈنگ کرتے وقت ہندوستان کی جارحانہ کھلاڑی اسمرتی مندھانا کی ایک تصویر وائرل ہوگئی تھی۔ اسمرتی مندھانا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ انسٹا گرام پر انہیں 43 لاکھ فالو کرتے ہیں۔ تصویر: انسٹا گرام
8/ 2
اسمرتی مندھانا نے ہندوستان کی طرف سے 56 ونڈے میں 2172 رن بنائے ہیں۔ اپنے اس چھوٹے سے کیریئر میں اس بلے باز نے 4 سنچری اور 18 نصف سنچری لگائی ہے۔ تصویر: انسٹا گرام
8/ 3
ہندوستانی وکٹ کیپر تانیا بھاٹیا پوز دیتی ہوئیں۔ اس کھلاڑی نے ہندوستان کی طرف سے 15 ونڈے میچ کھیلے ہیں۔
8/ 4
اسمرتی مندھانا آل راونڈر کھلاڑی ہرمن پریت کور کے ساتھ۔ دونوں کھلاڑی ہندوستانی ٹیم کی اہم ستون ہیں۔
8/ 5
ہندوستان کی تجربہ کار گیند باز جھولن گوسوامی ہرمن پریت کور کے ساتھ۔ تصویر: انسٹا گرام
8/ 6
20 سالہ جیمیما روڈگریز ہندوستان کی طرف سے 19 ونڈے اور 47 ٹی-20 میچوں میں حصہ لے چکی ہیں۔
8/ 7
ہرلین دیول نے دو سال پہلے ہندوستانی ٹیم کی طرف سے ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے ایک ونڈے اور 9 ٹی-20 میچ کھیلے ہیں۔
8/ 8
24 سالہ بلے باز پریا پونیا نے کم وقت میں ہی ہندوستانی ونڈے ٹیم میں اپنی جگہ یقینی کرلی ہے۔ تصویر: انسٹا گرام