IPL 2020: دبئی کی گرمی میں سردیوں والی ٹوپی اور جیکٹ پہن کر اسٹیڈیم پہنچے شاہ رخ خان ، جانئے کیوں
کھلاڑی گرمی سے بچنے کیلئے شام کو پریکٹس کررہے ہیں ، وہیں ایڈم زمپا تو گرمی کی وجہ سے بیمار بھی پڑ گئے ہیں۔

آئی پی ایل کا تیرہواں سیزن یو اے ای میں تین مقامات شارجہ ، ابو ظہبی اور دبئی میں کھیلا جارہا ہے ۔ کورونا کی وجہ سے طویل عرصہ بعد ہوئی کرکٹ کی واپسی کا فینس سمیت کھلاڑی بھی بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں ۔ آئی پی ایل میں ہر کھلاڑی کھیل کا مزہ لے رہا ہے ، مگر یو اے ای کی شدید گرمی سے کھلاڑی پریشان بھی کافی ہیں ۔ تاہم شاید یو اے ای کی گرمی بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو پریشان نہیں کرپائی ہے ۔

اس شدید گرمی میں بھی شاہ رخ خان ٹوپی اور جیکٹ پہنے نظر آئے ۔ کنگس الیون پنجاب اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے درمیان دبئی میں ہوئے میچ میں شاہ رخ خان پرپل رنگ کی بینی کیپ اور سفید رنگ کی جیکٹ پہنے اسٹیڈیم میں نظر آئے ۔

کولکاتہ کے گزشتہ میچ میں بھی وہ ٹوپی پہنے نظر آئے تھے ۔ یو اے ای کھلاڑی گرمی سے بچنے کیلئے شام کو پریکٹس کررہے ہیں ، وہیں ایڈم زمپا تو گرمی کی وجہ سے بیمار بھی پڑ گئے ہیں۔ دبئی کے درجہ حرارت کی بات کریں تو ہفتہ کو 34 ڈگری سیلسیس تھا ۔

گرمی میں بھی شاہ رخ کے اس لک کو دیکھ کر اشیش نہرا نے کہا کہ لڑکی صرف ٹی شرٹ میں ہے اور شاہ رخ خان نے جیکٹ اور سردیوں والی ٹوپی پہن رکھی ہے ۔