سن رائزرس حیدرآباد نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کیلئے کھیل چکے آندھرا پردیش کے پرتھوی راج یارا کو بھونیشور کمار کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ فرنچائزی نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی ۔ 22 سال کے پرتھوی راج نے اب تک صرف تین ہی ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے ہیں ۔ گزشتہ سال کے کے آر کی جانب سے دو میچ کھیلے تھے ۔ ان دو میچوں میں وہ صرف ایک ہی وکٹ حاصل کرپائے تھے ۔ (IPL)