
نئی دہلی: انڈین پریمئر لیگ 2021 سے پہلے رائل چیلنجرس بنگلورو کو ایک بڑا میچ ونر ملا ہے۔ بات ہو رہی ہے دائیں ہاتھ کے بلے باز رجت پاٹیدار کی (Rajat Patidar) کی جنہوں نے میچ میں اپنی تابڑتوڑ بلے بازی سے رائل چیلنجرس بنگلور اور اس کے فینس کا دل جیت لیا ہے۔ (PC-Rajat Patidar Instagram)

منگل کو پریکٹس میچ میں رجت پاٹیدار نے صرف 49 گیندوں میں 104 رنز بنائے۔ رجت پاٹیدار نے آر سی بی کے دوسرے گیندبازوں کو پانی پلا دیا اور چھکے اور چوکے لگائے۔ (PC-Rajat Patidar Instagram)

رجت پٹیدار کی دھماکیدار اننگز کی بدولت ان کی ٹیم نے 226 رنز کا ہدف 19.2 اوور میں حاصل کرلیا۔ گلین میکسویل نے بھی 31 گیندوں میں 44 رنز بنائے۔ (PC-Rajat Patidar Instagram)

راجت پاٹیدار کو اس سیزن میں آر سی بی نے صرف 20 لاکھ میں خریدا ہے۔ پاٹیدار ایک طویل عرصے سے مدھیہ پردیش کے لئے تینوں فارمیٹس میں کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ان کی کارکردگی عمدہ رہی ہے۔ (PC-Rajat Patidar Instagram)

رجت پاٹیدار نے 36 فرسٹ کلاس میچوں میں 2253 رنز بنائے ہیں۔ لسٹ اے میں ان کے بلے نے 35.6 کی اوسط سے 1246 رن بنائے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی وہ ٹی 20 میں 35 کی اوسط سے 699 رن بنا چکے ہیں اور ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی 143.5 ہے۔ (PC-Rajat Patidar Instagram)