آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کے میگا آکشن کے لئے تیاری زوروشور سے چل رہی ہے۔ گزشتہ دنوں 8 دنوں پرانی ٹیموں نے 27 کھلاڑیوں کو ریٹین کیا ہے۔ دو نئی ٹیمیں لکھنو (Lucknow franchise) اور احمد آباد 3-3 کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ جوڑ سکیں گی۔ اس کے بعد بچے سبھی کھلاڑی نیلامی میں اتریں گے۔ (KL Rahul Instagram)
کے ایل راہل (KL Rahul) گزشتہ دو سیزن سے پنجاب کنگس (Punjab Kings) کے کپتان تھے، لیکن موجودہ سیزن کے لئے انہوں نے خود کو ٹیم سے الگ کرلیا ہے۔ ان کے نئی ٹیم لکھنو سے جڑنے کی خبر ہے۔ انہیں 20 کروڑ روپئے مل سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو وہ لیگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے کپتان بن جائیں گے۔ (Punjab Kings Instagram)
روہت شرما (Rohit Sharma) کو ممبئی انڈینس نے 16 کروڑ روپئے میں ریٹین کیا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی کیپٹلس نے کپتان رشبھ پنت کو 16 کروڑ روپئے میں اپنے ساتھ جوڑا ہے۔ موجودہ سیزن میں یہی دونوں کپتان اب تک سب سے مہنگے رہے ہیں۔ رویندر جڈیجہ کو بھی چنئی سپرکنگس (CSK) نے 16 کروڑ روپئے میں ریٹین کیا ہے، لیکن وہ بطور کھلاڑی جڑے ہیں۔ (AFP)
ممبئی اور دہلی کے علاوہ چنئی سپرکنگس کے پاس ایم ایس دھونی (MS Dhoni)، راجستھان رائلس کے پاس سنجو سیمسن (Sanju Samson) اور سن رائزرس حیدرآباد کے پاس کین ولیمسن (Kane Williamson) جیسے کپتان ہیں۔ پنجاب کے علاوہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) نے کپتان ایان مورگن (Eoin Morgan) کو ریٹین نہیں کیا ہے۔ جبکہ آر سی بی (RCB) کے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے پہلے ہی کپتانی چھوڑ دی ہے۔ (csk instagram)
لکھنو اور احمد آباد پہلی بار ٹی20 میں اتر رہی ہیں۔ یعنی ابھی کل پانچ ٹیموں کے کپتان بنائے جانے باقی ہیں۔ گزشتہ دنوں ہوئے آکشن میں چنئی سپرکنگس، کے کے آر، ممبئی اور دہلی نے سب سے زیادہ 4-4 کھلاڑیوں کو ریٹین کیا۔ راجستھان، حیدرآباد اور آر سی بی نے 3-3 جبکہ پنجاب کنگس نے دو کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ جوڑا ہے۔ (PTI)