உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: جیتی ممبئی انڈینس اورلاٹری لگی RCB کی، دیکھیں پلے آف میں پہنچنے کے جشن کی تصویر

    IPL 2022: ایک میچ...، ایک نتیجہ، لیکن فیصلہ دو ٹیموں کی قسمت کا ہونا تھا۔ ہفتہ کو دہلی کیپٹلس اور ممبئی انڈینس کے درمیان ہوئے مقابلے سے پلے آف کی چوتھی ٹیم طے ہونی تھی۔ دہلی کیپٹلس اور آر سی بی کے درمیان یہ دوڑ تھی اور ممبئی انڈینس نے دہلی کو شکست دے کر وراٹ کوہلی کی آر سی بی کی لاٹری کھول دی اور یہ ٹیم پلے آف میں پہنچ گئی۔ ممبئی کی ٹیم کی جیت کی خوشی جتنی ممبئی کے کھلاڑیوں کو تھی، اس سے زیادہ آرسی بی کا خیمہ خوش تھا۔ فاف ڈوپلیسی سے لے کر وراٹ کوہلی تک ممبئی کی جیت پر خوشی سے جھوم اٹھے۔