IPL 2022: ماں کے ساتھ ممبئی انڈینس کو سپورٹ کرنے پہنچیں سارہ تندولکر، بھائی ارجن کے ڈیبیو کی تھی بحث، دیکھیں Photos
لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف مقابلے سے پہلے بحث تھی کہ ممبئی انڈینس کے ارجن تندولکر اس میچ سے آئی پی ایل میں ڈیبیو کرسکتے ہیں، مگر ایسا نہیں ہوا۔ حالانکہ سارہ تندولکر اور انجلی تندولکر اسٹیڈیم میں ممبئی کا سپورٹ کرتی ہوئی نظر آئیں۔
نئی دہلی: آئی پی ایل 2022 میں پہلی جیت کے لئے جدوجہد کر رہی 5 بار کی چمپئن ممبئی انڈینس کو لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف مقابلے میں سپورٹ کرنے کے لئے سارہ تندولکر ماں انجلی کے ساتھ اسٹیڈیم پہنچیں۔
5/ 2
ممبئی انڈینس کے مینٹر سچن تندولکر کی بیوی انجلی اور بیٹی سارہ تندولکر کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جس میں سارہ تندولکر ممبئی کی جرسی پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
5/ 3
اس مقابلے سے پہلے ممبئی انڈینس کے ایک پوسٹ پر سارہ تندولکر کا کمنٹ بھی کافی وائرل ہوا تھا۔ دراصل، میچ سے پہلے ممبئی نے ارجن تندولکر کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور لکھا تھا کہ ہمارے دماغ میں ہیں۔
5/ 4
اس پوسٹ پر سارہ تندولکر نے ہارٹ ایموجی کے ساتھ کمنٹ کیا تھا۔ اسی کے بعد سے اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ ارجن تندولکر لکھنو کے خلاف مقابلے سے آئی پی ایل میں ڈیبیو کرسکتے ہیں۔
5/ 5
اس کے بعد سارہ تندولکر کو ماں کے ساتھ اسٹیڈیم میں دیکھا گیا۔ حالانکہ ارجن تندولکر کو نہ تو لکھنو کے خلاف ڈیبیو کا موقع نہیں مل پایا اور نہ ہی ممبئی کو لکھنو پر جیت مل پائی۔ میگا آکشن میں ارجن کو ممبئی نے 30 لاکھ روپئے میں خریدا تھا۔