ممبئی انڈینس کی کارکردگی حالانکہ آئی پی ایل میں اچھی نہیں رہی، لیکن تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے اچھی کارکردگی پیش کی۔ انہوں نے 15 وکٹ لئے۔ اس دوران ان کی اکنامی 7.18 کی رہی۔ حالانکہ ان کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی، لیکن آخری 4 میچ میں انہوں نے 10 وکٹ لے کر خود کو ثابت کیا۔ اس دوران وہ 2 بار پلیئر آف دی میچ بھی منتخب کئے گئے۔ (PTI)
ہندوستان کے ابھرتے ہوئے تیز گیند باز عمران ملک سے سبھی کو کافی امید ہے۔ حیدرآباد کی طرف سے کھیلتے ہوئے انہوں نے 20 کی اوسط سے 22 وکٹ حاصل کئے۔ اس دوران انہوں نے 157 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بھی ڈالی۔ انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز کے لئے پہلی بار ہندوستانی ٹیم میں جگہ بھی ملی ہے۔ (PTI)