آئی پی ایل کے 15ویں سیزن (IPL-2022) کے ابھی تک 36 میچ ہوچکے ہیں یعنی لیگ مرحلے کا نصف سے زیادہ سفر گزر چکا ہے۔ ابھی تک کئی کھلاڑیوں نے خود کو ثابت کیا۔ کسی نے گیند سے تو کسی نے بلے سے زبردست کارکردگی پیش کی، لیکن کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں، جو اپنی اپنی ٹیم کے لئے تعاون نہیں دے پائے ہیں۔ کچھ بڑے نام بھی اس میں شامل ہیں۔ نظر ڈالتے ہیں۔ ایسے ہی پانچ کھلاڑیوں پر۔
ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان اجنکیا رہانے بھی ابھی تک کچھ خاص کارکردگی نہیں پیش کرپائے ہیں۔ انہیں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے ایک کروڑ روپئے میں خریدا، لیکن وہ بھی بلے سے کوئی کمال نہیں دکھا پائے۔ چنئی سپرکنگس کے خلاف ضرور انہوں نے 44 رن بنائے، لیکن آر سی بی کے خلاف 9، پنجاب کے خلاف 12، ممبئی کے خلاف 7 اور دہلی کے خلاف 8 رن ہی ان کے بلے سے نکلے۔ (PTI)
دہلی کیپٹلس نے ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر روومین پاویل کو 2.80 کروڑ روپئے کی بھاری بھرکم رقم میں خریدا تھا، لیکن ابھی تک وہ کچھ بھی خاص کارکردگی نہیں کر پائے ہیں۔ راجستھان رائلس کے خلاف ضرور ان کے بلے سے 36 رن نکلے، لیکن آر سی بی کے خلاف وہ کھاتہ بھی نہیں کھول پائے۔ کولکاتا کے خلاف انہوں نے گیند بازی کی، لیکن نہ تو کوئی وکٹ لیا اور صرف 8 رن بناپائے۔ لکھنو کے خلاف بھی وہ صرف 3 رن بنا پائے تھے۔ ان کے پاس 39 ٹی20 بین الاقوامی میچوں کا تجربہ ہے اور انہوں نے ایک سنچری، 3 نصف سنچری بھی لگائے ہیں۔ (Twitter)
نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کو چنئی سپرکنگس نے آئی پی ایل کے میگا آکشن میں ایک کروڑ روپئے میں خریدا تھا، لیکن کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف وہ صرف تین رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد انہیں ابھی تک موقع ہی نہیں مل پایا۔ اتنا ہی نہیں، گزشتہ سال کے آکشن میں انہیں کوئی خریدار بھی نہیں ملا تھا۔ ڈیون کانوے کے پاس 30 بین الاقوامی میچوں کا تجربہ ہے۔ (Twitter/CSK)
منیش پانڈے کو نئی ٹیم لکھنو سپر جائنٹس نے موقع دیا اور میگا آکشن میں 4.6 کروڑ روپئے میں خریدا۔ وہ گزشتہ سیزن میں سن رائزرس حیدرآباد کا حصہ تھے، لیکن موجودہ سیزن میں لکھنو کے لئے وہ کچھ خاص کارکردگی پیش نہیں کرپائے۔ ان کے بلے سے 5 اننگوں میں صرف 66 رن ہی نکلے ہیں۔ 32 سال کے پانڈے کا سیزن میں ابھی تک سب سے بہترین اسکور 38 رن ہے، جو انہوں نے ممبئی کے خلاف بریبورن اسٹیڈیم میں بنایا تھا۔ (Instagram)
انگلینڈ کے لیفٹ آرم گیند باز ڈیوڈ ولی کو رائل چیلنجرس بنگلورو نے 2 کروڑ روپئے میں خریدا۔ وہ انگلینڈ کے لئے مسلسل اچھی کارکردگی پیش کر رہے تھے، لیکن آئی پی ایل میں ان کی دھار کمزور نظر آئی ہے۔ ٹی20 بین الاقوامی فارمیٹ میں ابھی تک 38 وکٹ لینے والے ولی بنگلورو کے لئے کچھ خاص نہیں کرپائے ہیں۔ انہوں نے 4 میچوں میں صرف ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔ (Twitter/RCB)