انڈیا نے دھونی کی کپتانی میں 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ اس کے بعد ٹیم اب تک ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ حال ہی میں اس ٹورنامنٹ کا 8 واں سیزن آسٹریلیا میں منعقد ہوا۔ یہاں روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی اور سیمی فائنل میں ہار کرباہر ہوگئی۔ (اے پی)
دھونی نے بطور کپتان 2011 میں ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان کو چیمپئن بھی بنایا تھا۔ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو شکست دی۔ دھونی نے ونر چھکا بھی جڑا تھا۔ اس سے قبل ہندوستان نے 1983 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ یعنی انہوں نے ٹیم کا 28 سالہ انتظار ختم کر دیا تھا۔ (اے پی)
آئی پی ایل کے آخری سیزن سے ٹیموں کی تعداد 8 سے بڑھ کر 10 ہو گئی ہے۔ گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کو پچھلے سیزن میں موقع ملا تھا۔ ہاردک پانڈیا کی قیادت میں گجرات نے اپنے پہلے ہی سیزن میں ٹائٹل جیتا تھا۔ ممبئی انڈینز نے 5 بار ٹی 20 لیگ کا خطاب جیتا ہے جبکہ سی ایس کے نے 4 بار جیتا ہے۔ (ہاردک پانڈیا انسٹاگرام)