IPL 2020: کامبلی نے خود کو بتایا کوچ ، بیسٹ الیون میں روہت شرما اور ایم ایس دھونی کو نہیں دی جگہ
آئی پی ایل (IPL 2020) کے تیرہویں سیزن کا ایک راونڈ پورا ہوچکا ہے اور اس راونڈ کی بنیاد پر ونود کامبلی نے اپنے بہترین گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ۔

آئی پی ایل کے تیرہویں سیزن کا ایک راونڈ پورا ہوچکا ہے ۔ سبھی آٹھ ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں اور سات میچ کے بعد روہت شرما کی ممبئی انڈینس پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر ہے ۔ وہیں دہلی کیپٹلس دوسری پوزیشن پر ہے ۔

حالانکہ پہلا راونڈ چنئی سپرکنگس کیلئے کچھ خاص نہیں رہا اور سات میں سے دو جیت کے ساتھ وہ ساتویں نمبر پر ہے اور اس پر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے ۔

پہلے راونڈ میں سبھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر سابق ہندوستانی کھلاڑی ونود کامبلی نے اپنے بہترین گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ۔ مگر حیران کن بات یہ ہے کہ ان کے بہترین گیارہ کھلاڑیوں میں نہ تو روہت شرما ہیں اور نہ ہی دھونی ۔

یہی نہیں کامبلی نے خود کو کوچ بتایا ہے ۔ حالانکہ انہوں نے یہ مزاحیہ انداز میں کہا ہے ۔ ونود کامبلی کی بیسٹ الیون : ڈیوڈ وارنر ، کے ایل راہل ، وراٹ کوہلی ، سریش ائیر ، اے بی ڈیویلیئرس ، کائرن پولارڈ ، راہل تیوتیا ، کگیسو ربادا ، جسپریت بمراہ ، نودیپ سینی ، یجویندر چہل ۔